• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان آباد یونین نے عقیل عباسی فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عثمان آباد یونین نے منگھوپیر شاہین کو باآسانی 4-0سے شکست دیکر آل کراچی عقیل عباسی (ایڈوکیٹ) انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ پرویز نے اپنی ٹیم کے لئے چار گول اسکور کئے۔ مہمان خصوصی فتح محمد بلوچ اور سید عثمان شاہ نے ڈی ایف اے ایسٹ نے فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر سلیم پٹنی، محمد شمیم، عبدالکریم، عقیل عباسی، وسیم عالم، سید خورشید علی شاہ، محمد قاسم، محمد شبیر، اجمل خٹک اور دیگر موجود تھے۔ میچ کے دوران منگھوپیر شاہین کے کھلاڑی محمود علی کو ریڈکارڈ دکھایا گیا۔ انہوں نے اسٹرائیکر پرویز کے خلاف خطرناک فائول کرکے انہیں زخمی کردیا تھا۔
تازہ ترین