مردان ( نامہ نگار ) مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ڈاکٹروں نے حکام کی یقین دہانی پر تین روز سے جاری او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کر دیا تفصیلات کے مطابق چھ ٹرینی لیڈی ڈاکٹروں کی برطرفی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر ڈاکٹروں نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر رکھا تھا تاہم منگل کو حکام کی یقین دہانی پر ڈاکٹروں نے مشروط طور پر بائیکاٹ ختم کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرینی لیڈی ڈاکٹروں کو بحال نہ کیا گیاتو دوبارہ احتجاج کی کال دی جائے گی ادھر بائیکاٹ ختم کرنے پر ہسپتال میں مریضوں کا رش بڑھ گیا اور او پی ڈیز کے سامنے مریضوں کی قطاریں لگ گئیں بائیکاٹ ختم کرنے پر مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں مریضوں کے طبی معائنے شروع کر دیئے گئے