شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)نیب پنجا ب نے 3افراد آفاد یوسف مسیح ، عمران اور عرفان کے خلاف ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزام کی تحقیقات شروع کردی ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب ،مانانوالہ جودھ سنگھ اور چک جھمرا فیصل آباد سے ہے ۔باخبر ذرائع کے مطابق نیب پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان ندیم کی طرف سے ایک مراسلہ محکمہ مال کے حکام کو بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں افراد کی ضلع شیخوپورہ میں ممکنہ غیر منقولہ املاک کے بارے میں 5دسمبر تک انکوائری آفیسر تصدق اقبال ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب لاہور کو رپورٹ دی جائے۔