گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مہنگائی اور ڈاکوؤں کے خوف سے گوجرانوالہ میں پانچ سو سے زائد زرگروں نے اصلی سونے کی بجائے مصنوعی زیورات تیار کرنا شروع کر دیئے ہیں جسکی مانگ میں روزانہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈاکوؤں کے خوف سے خواتین نے بھی قیمتی زیورات کی بجائے مصنوعی زیورات پہننا شروع کر دیئے ہیں لاکھوں روپے کے زیورات کا مصنوعی زیور چند ہزار روپے میں بن جاتا ہے جبکہ اسکی چمک بھی اصلی زیور سے زیادہ ہوتی ہے اس سلسلہ میں رابطہ پر آل زرگر ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد سلیم اعوان نے بتایا کہ ایک لاکھ روپے کے زیور کا مکمل ڈیزائن صرف پانچ ہزار روپے میں تیار ہو جاتا ہے جبکہ سونے کا پانی لگاکر بھی اگر زیورتیار کیا جائے تو صرف سات سے آٹھ ہزار روپے میں تیار ہو جاتا ہے۔