گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بدررمیزنے کہا ہے کہ جس گھی کمپنی کا سیمپل مضر صحت نکلا اسے بند کردیں گے ۔گوجرانوالہ کی نجی گھی ملز کا سیمپل لاہور لیبارٹری کو بھجوادیا گیا ہے دوروز کے اندر رپورٹ آنے پر کارروائی کریں گے ۔