گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چار منزلہ کمرشل پلازہ کی خریداری میں سرکاری خزانے کو 27لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اشفاق احمد چوھری نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اشفاق رسول وڑائچ کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں ریکارڈ قبضے میں لے کر چھان بین کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔