رحیم یار خان کے موضع پیرعبد المالک میں رشتےکےتنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت6افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق رشتہ داری کے دیرینہ تنازع پر چوہان برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے، جنہیں رورل ہیلتھ سینٹرراجن پورکلاں منتقل کیا گیا جبکہ اسپتال بند اور ڈاکٹر اور عملہ غائب ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پر زخمیوں کے ورثہ نے اسپتال انتظامیہ کی عدم موجودگی پر احتجاج کیا ہے، اسپتال عملے کا کہنا تھا کہ وہ چائے پینے گئے ہوئے تھے۔