• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول کی دھابیجی منتقلی سے تعلیم کے مواقع میسر ہو نگے،فقیر نبی بخش

میرپورساکرو( نامہ نگار) یونین کونسل دھابیجی کے چیئرمین فقیر نبی بخش کلمتی اور ضلع کونسل ٹھٹھہ کے رکن سکندر پنوہر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول کو سیاسی اثر و رسوخ پر گاڑھو شفٹ کیا گیا تھا اسے دوبارہ واپس کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھابیجی انڈسٹریل ایریا ہے یہاں پر روزگار کے وسیع مواقع ہیں یہاں پورے پاکستان کے لوگ رہتے  ہیں اس لئے منی پاکستان کہلاتا ہے۔ یہاں پر حاضر ڈیوٹی اور ریٹائرڈ افسر رہتے ہیں اور گنجان آبادی والا علاقہ ہے اس لئے گاڑھو سے  اسکول واپس کرایا ہے کسی کا حق نہیں مارا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی زندگی پیاری ہے حکومت نے اسکول واپس کر کے ہمارے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے  کا موقع فراہم کیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گاڑھو کے بچوں کی تعلیم کیلئے ان کو بھی ہائی اسکول دیا جائے مگر ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہونگے۔
تازہ ترین