آٹھ مقام ( نمائندہ جنگ) مرکزی جماعت اہلسنت آزاد کشمیر کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ معراج خالد، مظفرآباد ڈویژن کے امیر میاں بشیر نقشبندی نے مولانا فضل الحق کو علماء مشائح کونسل کا وائس چیئرمین بنانے پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر ،سپیکر قانون اساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الحق نقشبندی اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے ریاست میں اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اہم اقدامات کئے ہیں جس سے ریاست کی عوام ان کی دینی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے مولانا فضل الحق سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ روایات کے عین مطابق فروغ عشق مصطفیٰ اور دین اسلام کی سر بلندی کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گئے ۔