• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،شہباز،مراد علی شاہ ملاقات، بین الصوبائی ہم آہنگی فروغ دینے پر اتفاق

 لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے اختلافات بھلا کر ملکی خوشحالی کیلئے کام کریں،وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے بین الصوبائی ہم آہنگی کومزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ’’ہم‘‘ کی روش پر چلنا ہوگا۔ ذاتی انا اور ’’میں‘‘ کی روش نے ملک وقوم کا بے پناہ نقصان کیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کیلئے کام کریں۔ پاکستان تبھی ترقی کرے گا جب چاروں اکائیاں ترقی کریں گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں گلدستہ بھی دیا۔ 
تازہ ترین