• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے کچھ سیاستدان چوردروازے سےڈیل کررہے ہیں،بلاول بھٹو

لاہور(مانیٹرنگ سیل،  ایجنسیاں )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کے بجائے تخت رائے ونڈ کی وفادارہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بلوچستان ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت بلوچ عوام کے بجائے تخت رائے ونڈسے وفادار ہے، پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرےگی،کئی اہم فیصلے بلوچ عوام سے چھپائے جا رہے ہیں،بلوچستان کے کچھ سیاستدان چوردروازے سے نوازشریف سے ڈیل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک میں صوبوں کے حقوق اورنیشنل ایکشن پلان پرکوئی بات نہیں کرتا،پنجاب سے سی پیک کی حمایت میں تو بہت بیانات آ رہے ہیں ،آ ئندہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بلوچ اورپیپلز پارٹی سے ہوگا،2018کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہوگی،بلوچستان بھرمیں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں بنائی جائیں گی۔
تازہ ترین