• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی گریٹر مانچسٹر کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر مانچسٹر کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی سینٹر لانگ سائیڈ میں پیپلز پارٹی کے49ویں یوم تاسیس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت برطانیہ کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر خواجہ کلیم الرحمن نے کی۔ اس موقع پر برطانیہ مسلم کانفرنس کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی، پاک سرزمین پارٹی کے صدر چوہدری محمد الطاف سندھو، کونسلر عابد چوہان، ایڈووکیٹ محمد عال پنوار، سابق کونسلر محمد فراز بھٹی، سابق کونسلر لیاقت علی مغل، چوہدری نعیم الحق، چوہدری محمد طفیل، محمد صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور آمریت کے آگے جمہوریت کو جھکنے نہیں دیا۔ حتیٰ کہ قائد ملت ذوالفقار علی بھٹو، سابق وزیراعظم پاکستان اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان کو مستحکم کیا۔ سابق مشیر خواجہ کلیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی کو پھر برسراقتدار لائیں گے، کارکنان کو قیادت پر بھرپور اعتماد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اقتدار کے چور راستوں کو ہمیشہ کے لیے بند اور کرپشن، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے اور یہ سب جب ہی ہوگا جب عوام تعاون کریں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلز اپرٹی پاکستان کے لوگوں کی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کارکنان کو اہمیت دی جائے اور پی پی برطانیہ کو مضبوط کیا جائے۔ تقریب میں حاجی چوہدری غلام رسول، اختر حمید رانا، رانا سلطان احمد، اسلم انیس، خواجہ خلیل، عطا الرحمن چوہان، ملک محمد عظیم خان، سعید رشید بٹ، خواجہ صالح، سید ثاقب شاہ کے علاوہ کمیونٹی افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، چوہدری محمد انور نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں49ویں یوم تاسیں کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
تازہ ترین