• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سیاسی میدان میں عوام کا وقت ضائع کررہی ہے، طاہر تبسم

برسلز (نمائندہ جنگ)سماجی رہنما اور انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے بانی محمد طاہر تبسم نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی میدان میں شوروغوغا کرکے اپنا اور عوام کا وقت ضائع کر رہی ہےعمران خان کی ساری سیاسی جدوجہد شریف برادران سے سیاسی حساب چکتا کرنے کیلئے دکھائی دیتی ہے۔وہ دیگر سیاستدانوں کی طرح اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہوکر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے کی کوشش نہ کرتے۔ طاہر تبسم نے کہا کہ انقلاب دھرنوں میں موسیقی کی تھاپ پر ناچ گا کر اور دوسروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے نہیں آیا کرتے اس کیلئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں ۔
تازہ ترین