شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخابات کا شیڈول جاری ہوتے ہی ضلع بھر میں ضلع کونسل اور 10میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے الیکشن کے سلسلہ میں جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق پانچ میونسپل کمیٹیوں میں نواز لیگ کے امیدوار وں کو واضح اکثریت حاصل ہے تاہم اس جماعت میں باہمی رسہ کشی کے باعث بڑی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔