گھوٹکی(نامہ نگار) گھوٹکی تحصیل سرحد تھانے کی پولیس نے دو ڈاکوؤں کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرکےاسلحہ برآمد کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی گھوٹکی کے ترجمان کے مطابق سرحد تھانے کی حدود نئوں روڈ کے مقام پر پولیس معمول کی پیٹرولنگ پر تھی تو جرائم پیشہ افراد اور پولیس میں مقابلہ ہوا پولیس کی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے ایک پستول اور ڈبل بیرل بندوق بھی برآمد ہوئی ہے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت شریف کوبھر اور خالد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 4 ڈاکو فرار ہوگئے ادہر ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ گھوٹکی ضلع کی پولیس نے صراف کاشف کے قتل کے الزام میں دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا ذرائع کے مطابق صراف کاشف کے قتل کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لیا تھا یاد رہے کہ 5 روز قبل گھوٹکی سے ڈہرکی جاتے ہوئے صراف کاشف لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کو قتل کرکے لاش گنے کی فصل میں پھینک دی تھی پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر صراف کاشف کی گولیوں سے چھنی لاش برآمد کی تھی دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کے ورثاء کا کہنا تھا کہ سرحد پولیس نے دونوں کو جھوٹے پولیس مقابلے میں مارا ہے دریں اثناء سرحد پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں پر پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو قتل ،اغوا، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔