پشاور (نمائندہ جنگ) ساتویں آئی سی ایم ایس قومی خواتین اسکواش چیمپئن شپ میں سمر انجم پاکستان واپڈ ا ، فائزہ ظفر کراچی ، صائمہ شوکت واپڈا، آمنہ لطیف پنجاب، رفعت خان واپڈا، کومل خان واپڈا، آمنہ فیاض پنجاب اور مقدس اشرف واپڈا نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی اے ایف ہاشم اسکواش کمپلیکس پشاور میں چیمپئن شپ کے پری کوارٹر میں پاکستان نمبر ون سمر انجم نے پاکستان واپڈا کی لائبہ اعجاز کو گیارہ سات، گیارہ نو اور گیارہ چھ سے ، پاکستان نمبر دو مقدس اشرف نے سندھ کی حبیبہ کو گیارہ آٹھ ، گیارہ دو اور گیارہ سات ، پنجاب کی آمنہ فیاض نے سیڈ نمبر تین زیڈ ٹی بی ایل کی روشنا محبوب کو اپ سیٹ گیارہ پانچ ، پانچ گیارہ ، بارہ دس اور بارہ دس، پاکستان واپڈا کی رفعت خان نے پنجاب کی نورالعین کو گیارہ نو، گیارہ چھ اور گیارہ نو سے، کومل پاکستان واپڈا نے کائنات خیبرپختونخوا کو گیارہ سات، گیارہ تین اور گیارہ تین ، سندھ کی فائزہ ظفر نے زیڈ ٹی بی ایل کی زویا خالد کو تین صفر سے ، پنجاب کی آمنہ لطیف نے ایمن شہباز پنجاب کو گیارہ چار، گیارہ پانچ اور گیارہ چھ سے ، سابق پاکستان نمبر ون واپڈا کی صائمہ شوکت نے خیبرپختونخوا کی نورینہ شمس کو گیارہ ایک ، گیارہ تین اور گیارہ تین سے ہراکر کوراٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔