• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھمبر، 8 ماہ قبل قتل ہو نیوالے تاجر کا قاتل شیخوپورہ سے گرفتار

ھمبر( نامہ نگار)برنالہ میں 8 ماہ قبل قتل ہونے و الے محمد انصر کا قاتل پولیس نے شیخوپورہ سے گرفتار کرلیا، ملزم راجہ محمد فیاض ولد اﷲ دتہ کی گرفتاری پر برنالہ کے تاجر شکریہ کے لیے ایس پی کے پاس پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق 8 ماہ قبل برنالہ کے تاجر محمد انصر کو معمولی تلخ کلامی پر راجہ محمد فیاض نے قتل کر دیا تھا اور فرار ہوگیا تھا ایس پی یسین بیگ کی تعیناتی کے بعد پولیس نے اس کیس میں خصوصی دلچسپی لی اور ایس ایچ او عمران کو قاتل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ہدایت دیں، جہنوں نے انتھک محنت کے بعد ڈی ایس پی ندیم عارف، ڈی ایس پی چوہدری محمد امین ،پی ڈی ایس پی چوہدری سیلم اختر، کی راہنما ئی میں ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتار کرلیا۔ مقتول کے ورثا ء اور انجمن تاجران کے وفد نے ایس پی یسین بیگ پولیس کی افسراں اور انسپکٹر عمرا ن چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کیا ، ایس پی آفس میں ملنے والے وفد میں صدر انجمن تاجران ثناء اﷲ ، چوہدری مہندی کھر ، نائب صدر لیاقت علی کے علاوہ محمد انصر ، محمد زمان، محمد افضل ، حاجی غلام نبی، محمد ارشد، محمد وارث ، محمد اصغر اور محمد اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ ممبر بار کونسل چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ نے اس موقع پر خصوصی خصوصی طور پر ایس پی بھمبر کو مبارکباد دی ۔
تازہ ترین