ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی سی او نادر چٹھہ سے چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ شفیق کی زیرقیادت وفد کی ملاقات،تفصیلات کے مطابق تجاوزات کا خاتمہ اور ملاوٹ مافیا کی سر کوبی پہلی ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہارڈی سی او نادر چٹھہ نے آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئر مین خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں ملنے والے تاجرنمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں شیخ اکرم حکیم ، شیخ پرویز اختر ،اعجاز علی ، عزیز الرحمان انصاری ، اشفاق ، سلیم اعوان ، یاسر اشفاق، شیخ احتشام الحق،سید دلاور حسین ،رانا فہیم ، حافظ شرافت علی، میاںظفر اقبال، ارشد باجوہ ، خواجہ محمد فاروق اور دیگرتاجر رہنما موجود تھے،تا جر رہنما ؤں نے ڈی سی او ملتان کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کے ملاوٹ مافیا نے ہماری زندگی اجیرن کر رکھی ہے ہمارا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے،ڈی سی او ملتان نے تاجر نمائند گان کو مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی۔