• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری نقدی اورزیورات سے محروم

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شہر اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی کئی وارداتیں ہوئیں ، تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ ٹھٹھہ آسیاں میں نامعلوم چور زمیندار محمد افضل کے گھر کے باہر سے اس کی موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے، اسی تھانہ کے علاقہ مانگٹ میں نامعلوم چور زمیندار محمد عرفان کی حویلی سے اس کی لاکھوں روپے مالیت کی بھینس چوری کرکے لے گئے، شرقپور جڑانوالہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے ایک کارسوار شخص کو روک کر اس سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ مڑھ بھنگواں شرقپور شرریف کے قریب بھی چار ڈاکوؤں نے ایک شخص اصغر علی سے چالیس ہزار روپے نقدی اور دوموبائل فون چھین لیا، تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ بستی بلوچاں میں نامعلوم چور امجد مسیح کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، ٹی وی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔
تازہ ترین