• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دو دھماکے ڈی ایس پی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

پشاور( نمائندہ جنگ) صوبائی دارلحکومت پشاور یکے بعد دیگرے 2بم دھماکوں سے گونج اٹھا پہلا دھماکہ کارخانو مارکیٹ  حیات آباد میں سڑک کنارے نصب ٹائم ڈیوائس بم جبکہ دوسرا دھماکہ خزانہ میں ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعہ ڈی ایس پی چمکنی کو نشانہ بنانے کےلئے کیا گیا تاہم دونوں دھماکوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا  سڑک کنارے کھڑی ایک مزدا گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا پولیس نے دونوں مقامات سے شواہد  اکٹھے کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دونوں دھما کو ں میں 55کلو گرام بارودی مواد، بال بیئرنگ اور نٹس استعمال ہوئے جمعہ کے روز صبح 9 بجے  نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے تھانہ حیات آباد کی حدود میں  کارخانو مارکیٹ کے قریب جمرود روڈ پر سڑک کنارے مٹی کے ڈھیر میں نصب بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں سڑک کنارے کھڑی مزدا گاڑی نمبر ای 9465کو جزوی نقصان پہنچا تاہم دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جمرود روڈپر ہونے والے اس دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہروس پھیل گیا بم ڈسپوزل یونٹ حکام کے مطابق دھماکہ میں 5کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے جسے پائپ میں نصب کرکے ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا دریں اثناء11بجے کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ خزانہ کی حدود میں نادرن بائی پاس پر ڈی ایس پی چمکنی عبد السلام خان کو نشانہ بنانے کےلئے نصب کیا گیا بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم ڈی ایس پی اور ان کے محافظ معجزانہ طور پر بچ گئے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقہ میں سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی بم ڈسپوزل یونٹ حکام کے مطابق دھماکہ میں 5کلو گرام بارودی مواد، بال بیئرنگ اور نٹس استعمال ہوئے  جسے ریمورٹ کنٹرول سے منسلک کیا گیا تھا  ۔
تازہ ترین