• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں نوٹ بندی کے معاملے پر احتجاج جاری

نئی دہلی ( صباح نیوز) بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں جمعے کو بھی نوٹ بندی کے معاملے اور وزیراعظم کے ذریعے معافی مانگے جانے کے مطالبے پر زبردست ہنگامہ ہوا - بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق نوٹ بندی کے معاملے پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے خلاف وزیر اعظم نریندرمودی کے بیان پر معافی مانگنے کے مطالبے پر زور دے رہے اپوزیشن اراکین نے جمعے کو راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا - اس ہنگامے کی وجہ سے دوپہر کے کھانیکے بعد ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی - دوپہر کے کھانے کے بعد راجیہ سبھا کے ڈپٹی چئیرمین نے غیر سرکاری بلوں کو پیش کرنے کے لئے متعلقہ اراکین کے نام پکارے تو " انا ڈی ایم کے" اور کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ ، وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے چیئرمین کی نشست کے سامنے آگئے-
تازہ ترین