• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ میں شفاف الیکشن ہوا،جھنگوی کی عوام میں پذیرائی ہے،رانا ثناء

لاہور(صباح نیوز)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ہے جب کہ بلاول کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے۔جمعہ کو انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے لئے وقت کم ملا ، جھنگ میں آزاد امیدوار کی جیتنے کی وجہ ہمارے امیدوار کو نااہل قراردینا ہے لیکن جھنگ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اورشفاف الیکشن ہوا، جھنگ میں حق نوازجھنگوی کی عوام میں بہت پذیرائی ہے۔رانا ثناء نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اورجمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قسمت بیگ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس میں 4 ملزمان گرفتارہوچکے ہیں اور دیگر کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔  
تازہ ترین