• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورے بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے

Us Consulates In Sindhi Ajrak And Hat
گورے بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے ۔کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے عملے نے اجرک اور سندھی ٹوپی میں دلچسپ تبصر وں اور انوکھے جملوں کے تبادلے پر مبنی ویڈیو جاری کر دی۔

چاردسمبر کو سندھ میں ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے اسی سلسلے میں جہاں پورے صوبے میں جشن کا سا سماں دکھائی دے رہا ہے وہیں کراچی میں امریکی قونصل خانہ بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ گیا ہے ۔

قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں قونصلیٹ کے اراکین اجرک اوڑھے اور سندھی ٹوپی پہنے دکھائی دے رہے جبکہ اس دوران سندھی بولنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

گلابی سندھی بولتے ہوئے کوئی تو اپنا تعارف کرواتے ہوئے سندھی زبان میں نام بتا رہا ہے تو کوئی سندھ کے ثقافت کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہا ہے۔

دلچسپ جملوں میں مبنی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اتنی مقبول ہو گئی کہ ہزاروں افراد نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں قونصل خانے کے مختلف اراکین کے اس انوکھے انداز کو دیکھ کر اور سندھی بولنے کے دلچسپ طریقے نے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران کر دیا بلکہ سندھ کے کلچر سے محبت کے اظہار کے اس انداز پر بیحد خوش بھی کیا۔
تازہ ترین