• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرحمٰن بھولا کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،انیس قائم خانی

Abdul Has Not Any Relation With His Party Anis Qaim Kahan
پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کا کہناہے عبدالرحمٰن بھولا کا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔

پاک سرزمین پارٹی کے صدرانیس قائم خانی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ہماری پارٹی کا آن لائن کارکن بن سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فارم بھرنے کے بعد کوئی چوری کرے یا ڈاکہ ڈالے اس کا پاک سر زمین سے کوئی تعلق نہیں۔

عبدالرحمٰن بھولا کی پی ایس پی سے تعلق کی خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا کہ سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ وہ رحمٰن بھولا کے ایم کیو ایم سے تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے لیکن سانحہ بلدیہ میں ملوث کسی شخص کو نہ بخشا جائے۔
تازہ ترین