• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوےکا125سال پراناایکٹ تبدیل،سروس کی ری اسٹرکچرنگ کافیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کے 125سالہ پرانے ایکٹ کو تبدیل کرنے اور ریلوےسروس کی ری سٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ1890ء میں انگریز دورمیں ریلوے کا بنایا جانے والا ریلوے ایکٹ جدید دور کے تقاضوں کےمطابق نیابنایا جائےگا۔اس ضمن میں گزشتہ روز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلویز ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں سوا سو برس پرانے ریلوے ایکٹ کو تبدیل کرنے اورسروس سٹرکچر کی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں وزیر ریلوے نے ہیومن ریسورس کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں،یہ فیصلہ خاص طور پر سی پیک منصوبے کے پس منظر میں کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انگریز دورِحکومت میں ریلوے کا بنایا جانے والا ریلوے ایکٹ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نیا بنایا جائے اور اس سلسلے میں معروف قانونی ماہراحمر بلال صوفی سمیت دیگرقانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے۔
تازہ ترین