• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خواتین کو معاشرے میں عزت وتکریم دلانے کیلئے سرگرم عمل ہے ، اقبال چنڑ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو معاشرے میں عزت وتکریم دلانے کے لئے سرگرم عمل ہے اورمؤثر قانون سازی کے ذریعہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنا کر انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے ٹھوس اور پائیدار عملی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ چولستان کوآپریٹیو وول ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوا لے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے ڈپٹی رجسٹرار کوآپرٹیو رانا محمد ولایت، اسسٹنٹ رجسٹرار شیریں بہار، انسپکٹر کوآپریٹیو سوسائٹیز ثانیہ اسلم نے بھی عورتوں پر تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور معاشرتی ناہمواریوں کے حوالہ سے اظہار خیال کیا۔ ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ چولستانیوں کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کو ہر قسم کی سہولیات کی فوری فراہمی کے لئے ترقیاتی سکیموں کا اجراء کیا جا رہا ہے، ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس میں چولستانیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔
تازہ ترین