• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کی تنخواہیں نہیں روکی ہیں ، ترجمان

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز بعض اخبارات میں شائع اس خبرکی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کے ناظمین اونائب ناظمین کی تنخواہیں روکی ہیں ۔ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایسا حکم نامہ جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ مالی سال کی طرح امسال بھی 3501ویلج اورنیبر ہوڈ کونسلوں کی تنخواہیں ، انتظامی اخراجات سمیت تمام مدات میں رقم کی منتقلی وقت پر ہو گی ۔
تازہ ترین