• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیربالا ،مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے دیربالا میں مسافر وین دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تھانہ گندی گارکی حدود میں وین دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دیربالا میں تھانہ گندی گار کی حدود میں مسافر وین تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے دریائے پنچکوڑہ میں جا گری،وین کے دریا میں گرنے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جب کہ لاشوں اورزخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین