اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اورسینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید ہفتے کو سینیٹ کے قائدایوان راجہ محمد ظفرالحق کے گھر گئے اور ان کی ہمشیرہ مرحومہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ سیکرٹری امجد پرویزملک بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے مرحومہ کےا یصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے بھی راجہ محمد ظفرالحق کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کی۔ راجہ ظفرالحق کے صاحبزادے راجہ محمد علی ایم پی اے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔