• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت کو ہمیشہ مثبت جواب دیا ، جنرل جہانگیر کرامت

Pakistan Has Always Responded Positively To India Jahangir Karamat
سابق آرمی چیف جنرل (ر) جہانگیر کرامت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے ہمیشہ مثبت کوششیں کی ہیں ،سرتاج عزیز کا بھارت جانا کمزوری نہیں ۔

پولو گراؤنڈ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیر کرامت کا کہنا تھا کہ امید ہے سرتاج عزیز پاکستان کا موقف بیان کر کے افغان صدر کے الزامات کا جواب دیں گے،پاکستان نے بھارت کو ہمیشہ مثبت جواب دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی پاکستان سے نہیں افغانستان سے ہوتی ہے ،کابل کے حالات اسلام آباد کے بغیر بہتر نہیں ہو سکتے۔
تازہ ترین