اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ر )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیم پر زور دیا ہے کہ وہ رواں مالی سال کے محصولات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں دگنا کر دیں ، وزیر خزانہ گزشتہ روز ریونیو ہدف کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان بھی شریک ہوئے ، چیئر مین ایف بی آر نثارمحمد خان نے وزیر خزانہ کو محصولات کے ہدف سے آگا ہ کیا ، وزیر خزا نہ نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ریونیو میں 60فیصد اضافہ کے لیے ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے ریونیو میں اضافہ بے حد اہم ہے۔