شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)نیب پنجاب نے لیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ ون اصغر علی طاہر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال اور ناجائز ذرائع سے بھاری مالیت کے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ضلع شیخوپورہ میں اصغر علی طاہر اور اسکے خاندان کے سات افراد کے نام پر ممکنہ طور پر خریدی گئی غیر منقولہ املاک کے بارے میں محکمہ مال کے حکام سے رپورٹ مانگ لی ہے جو 9دسمبر تک ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب پنجاب مس بینش نعمان کو بھیجنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔