صوابی( نمائندہ جنگ)غازی ٹوپی روڈ پر ہملٹ گاؤں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں تر بیلہ ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے پر کام کر نے والی چائنہ کمپنی سائنو ہائیڈرو کا ایک محنت کش ٹریکٹر کے نیچے آجانے سے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوارمحنت کش سعد سلیمان سکنہ گاڑہ کلے غازی موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر دو محنت کش تیمور خان سکنہ ٹوپی اور یاسر سکنہ گلہ شدید زخمی ہو گئے۔