• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور ڈسکہ میں 2خواتین نے گھریلو ناچاقی پر خود کشی کر لی

لاہور،ڈسکہ  (کرائم رپورٹر، نامہ نگار) مختلف واقعا ت میں 2خواتین نے گھریلو ناچاقی پر خود کشی کر لی۔لاہو میں نولکھا کے علاقہ دو موریہ پل میں  30سالہ عائشہ کی چند ماہ قبل عمران سے شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد عائشہ کے عمران اور اس کے والدین سے اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے تھے۔ گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تو اس نے کمرہ میں جا کر دوپٹہ سے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کرلی۔ لڑکی کے لواحقین نے الزام لگایا کہ اسے سسرالیوں نے پھندا دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدمتوفیہ کی نعش ورثاء کے حوالے  کر دی ہے۔دوسرے واقعہ میں ڈسکہ  کی خاتون (ن) کا گزشتہ روز اپنے گھروالوں کیساتھ جھگڑا ہواتواس نے دلبرداشتہ ہوکرزہریلی گولیاں کھالیں جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑگئی۔
تازہ ترین