• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Panda Themed Exhibition Held In Chengdu China
چین میں منفرد نمائش ہوئی جہاں ہر چیز میں پانڈا ہی پانڈا نظر آیا،پیالوں پر پانڈا، جوتوں پر پانڈا ،پلیٹوں اور بیگز پر بھی پانڈا۔

نمائش کی خاص بات یہاں رکھی گئی تھی کہ تمام اشیاء میں پانڈا کی شکل تھی، آرائشی اشیاء، کھلونوں اور آرٹ کے فن پاروں کا موضوع بھی پانڈا ہی تھا۔

پانڈا کی تھیم پر مبنی دلچسپ نمائش کا انعقاد کرکے چین میں پانڈوں سے محبت کا انوکھا انداز اپنایا گیا، شرارتی پانڈے اپنی نٹ کھٹ اور معصوم اداؤں سے سبھی کا دل لبھاتے ہیں جس سے ناصرف بچے بلکہ بڑے بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

چین کے شہر چینگدو میں بھی پانڈوں سے محبت کے لیے ایسی ہی ایک دلچسپ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں پانڈا کی تھیم پر مبنی کئی دلچسپ اشیاء لوگو ں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

گزشتہ دنوں ہونے والے کریٹیویٹی اینڈ ڈیزائن ویک کے دوران نمائش میں کئی آرٹ کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کئے گئے جن میں کھلونا پانڈے، تصاویر، جوتے، کپس، پلیٹس اور بیگز جیسی کئی دلچسپ اشیاء نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے۔
تازہ ترین