سکھر (بیورو رپورٹ)صالح پٹ کے رہائشی شخص بادشاہ میربحر نے والد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ با اثر افراد نے دس سال قبل میرے والد کو بلا جواز قتل کردیا تھا جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے پر درج کرانے کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے جس کے باعث ملزمان کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، مذکورہ شخص نے ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی کہ اس کے والد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔