• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے کرکٹ کی کمائی سے لندن کا فلیٹ خریدا،قوم نہیں جانتی نواز شریف نے فلیٹس کیسے خریدے،ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف میں پارٹی ٹکٹ دینے کا پورا طریقہ کار موجود ہے ، پارٹی چیئرمین کے علاوہ کسی فرد کو ٹکٹوں کے فیصلے کا اختیار نہیں۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ ہی ٹکٹوں کے فیصلے کا مجاز ہے اور پارلیمانی بورڈ کی تشکیل ہونا ابھی باقی ہے۔ پارلیمانی بورڈ کی عدم موجودگی میں کسی بھی ٹکٹ کا فیصلہ خارج از امکان ہے۔واضح رہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے این اے 125 سمیت بعض دیگر حلقوں میں امیدواروں کا چناؤ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے اس تاثر کی یکسر نفی کر دی ہے۔دریں اثناءگزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے مسلم لیگ( ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دسمبر 2011ءاور اگست 2012ءمیں قوم کو فلیٹ کی خرید و فروخت کے سارے پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ قوم جانتی ہے کہ عمران خان نے کرکٹ کی کمائی سے لندن کا فلیٹ خریدا اور فلیٹ بیچ کر بنی گالہ میں زمین خریدی۔ قوم یہ نہیں جانتی کہ نواز شریف نے لندن میں فلیٹس کیسے خریدے اور ان فلیٹس کی خریداری کے لئے پیسہ کہاں سے آیا ۔نعیم الحق نے واضح کیا کہ وزارت کے وسائل اور وزیر اعظم کی ہدایت پر سیاسی بلیک میلنگ کا ہر حربہ ناکام ہو گا اورقوم کی لوٹی گئی دولت کا جواب دینا ہو گا۔
تازہ ترین