ریجنٹ پلازہ میں آگ لگنےکےباعث جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی میتیں ان کے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچ گئیں۔
جاں بحق ہونے والے جوڑے کےاہل خانہ کا کہنا ہے کہ کچے کھیالی دروازے کے رہائشی شازیہ اور وقاص اپنے عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے کراچی گئے اور صبح فلائٹ کے انتظار میں ہوٹل میں قیام کیا اور آگ کی زد میں آگئے۔
ان کی نماز جنازہ صبح دس بجے بڑے قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔ میتیں جب گوجرانوالہ پہنچی اہل علاقہ کی بڑی تعداد وہاں پر موجود تھی اور ہر آنکھ اشک بارتھی جاں بحق ہونے میاں بیوی کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔