• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ کیس پاناما کا نہیں ،شیروانی کا ہے، مریم اورنگزیب

This Is Not Panama Case But Sherwani Maryam Aurangzeb
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ کیس پاناما کا نہیں،شیروانی کا ہے، بدعنوانی کے جھوٹے الزامات لگا کر اب ان کا وکیل وزیراعظم کی تقریر کے تضادات ڈھونڈ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف نے عوام کو موٹرویز اور سی پیک جیسے منصوبے دیے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ملکی قوانین کےتحت خودمختار خاتون ہیں،عمران خان 2018ء میں مقابلے کی تیاری کریں ،یہ کیس مریم نواز سے خوف کا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام شواہد پیش کردیے ہیں،وزیراعظم نے کہا تھا کہ مزید شواہد مستند فورم پرپیش کروں گا۔
تازہ ترین