کوئٹہ (پ ر) بی ایس اوکے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے قومی جہد اور حقیقی سیاسی عمل کسی صورت سیاسی شعبدہ بازی کا متحمل نہیں ہوسکتابلوچ شہداء کی قربانیاں ایک عظیم مقصد کے لئے ہیںاس موقع پر مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ مرکزی کمیٹی کےارکان عتیق بلوچ سلیم جالب بلوچ کوئٹہ زون کے صدر فہد بلوچ سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد بلوچ ڈاکٹر اویس بلوچ ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ صدام بلوچ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ سیاسی شعوری عمل کو اسٹڈی سرکلز اور قومی شعور کی بنیاد پر اداروں کو مضبوط کیا جاسکتا ہے بلوچ قوم تاریخ کے مشکل دورسے گزر رہی ہے ایک طرف مسلسل مظالم کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب ترقی کے نام پر نوآبادیاتی ایجنڈے کو مسلط کرکے سی پیک کے ذریعے قومی تشخص کو خطرات سے دوچار کیا گیا ہے مذہبی انتہا پسندی کو بنیاد بنا کر سانحات کے ذریعے نسل کی کشی کو تیز کر دی گئ۔