• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ لوگوں کا سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا،شیخ رشید

اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گاانہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کا سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا،۔منگل کو پاناما کیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ اپنی عزت و وقار کے لیے زندہ ہے اور یہاں سے انصاف کی مکمل توقع ہے،پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا جب کہ نروس قیادت ہر روز نئے نئے دستاویزات دیتے ہیں۔
تازہ ترین