• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ ائیر فورس ون ‘بہت مہنگا ہے نہ خریدا جائے،ٹرمپ

Airforce One Is Very Expensive Dont Buy Trump
صابر شاہ.... پرتعیش طرز زندگی رکھنے والے اور اپنی شہ خرچیوں کے باعث مشہور امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت سے کہا ہے کہ بوئنگ کمپنی سے مہنگا ایئر فورس ون طیارہ نہ خریدا جائے کیونکہ یہ فضول خرچی ہے۔ اسے سادگی کی نمائش ہی کہا جا سکتا ہے۔

آئندہ سال 20جنوری کو صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بوئنگ کمپنی نئے امریکی صدر کیلئے ائیر فورس ون تیار کر رہی ہے جس کا خرچہ برداشت سے باہر ہے، 4ا رب ڈالر سے بھی زیادہ لہٰذا یہ آرڈر منسوخ کیا جائے۔

ایک سو 65سالہ قدیم برطانوی نیوز ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا صدارتی طیارہ خرچہ کے لحاظ سے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ میرے خیال میں اس طیارے کے حصول پر پیسے خرچ کرنا ایک مضحکہ خیز بات ہو گی۔

انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ بوئنگ کمپنی منافع کمائے مگر اتنا زیادہ بھی نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مذکورہ ٹویٹ پر بوئنگ کمپنی نے تو فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

جنوری 2015ء میں اعلان کیا گیا تھا کہ بوئنگ کمپنی نیا ائیر فورس ون تیار کر رہی ہے جو موجودہ ائیر فورس ون طیاروں کی جگہ امریکی صدر کے زیر استعمال آئے گا۔

ائیر فورس امریکا کی پہچان سمجھی جانے والی چند علامتوں میں سے ایک ہے۔
تازہ ترین