بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) انعامات دینے سے اچھا کام کرنے والے آفیسرز و جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق احمد خان، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں بہتر فرائض سرانجام دینے والے پولیس آفیسر ز اور جوانوں کو تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ سے نوازا گیا، تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ وصول کرنے والوں میں حالیہ ایک روزہ فائرپریکٹس کے مقابلوں میں چاریونٹس کی ٹیموں میں سے اوّل آنے والی ایلیٹ فورس بہاول پور کی ٹیم انسپکٹر محمد نصراللہ خان، سب انسپکٹر بلال احمد، ا ے ایس آئی عامر اقبال، ہیڈ کنسٹیبل محمد اشرف، ہیڈ کنسٹیبل محمد قاسم، ہیڈ کنسٹیبل منیر احمد ،کنسٹیبل محمد الطاف، کنسٹیبل ظفر اقبال، کنسٹیبل محمد طاہر، کنسٹیبل محمد عرفان، کنسٹیبل محمد عمران یوسف پر مشتمل تھی، اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی بہتر انجام دہی کی بنیاد پر تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ وصول کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کام کرنے والے آفیسران و جوانوں میں محمد اسلم ریڈرٹو ڈی پی او، نوید عابد ڈسٹرکٹ انچارج سکیورٹی، رانا عبدالغفار نائب ریڈر ٹو ڈی پی او، انچارج نقشہ نویس برانچ نوید اشرف، ہیڈ کنسٹیبل محمد خالد، کنسٹیبل مدثر نذر، کنسٹیبل منیر احمد، ڈرائیور کنسٹیبل صفدر علی شامل تھے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور اشفاق احمد خان نے فائرپریکٹس مقابلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں اور دیگر آفیسران و جوانوں سے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں ڈسپلن بہت ضروری ہے جو آفیسران اور جوان اپنے فرائض ایمانداری اور محنت سے سرانجام دیتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں اور ان پر ان کا محکمہ اور معاشرہ فخر کرتاہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایلیٹ فورس کے جوان ہر اہم ڈیوٹی اور موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ بہتر معاونت سے کام کرتے ہیں، چائنیز سکیورٹی، قائداعظم سولر پارک اور سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا لائق تحسین ہے۔