شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ اوقاف سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ مینجر نے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے دو ڈیفالٹروں عابد خان اور محمد اکرم سے 15لاکھ روپے کی وصولی کیلئے محکمہ مال کے حکام سے رابطہ کرلیا ہے اور محکمہ مال کو آگاہ کیا ہے کہ محمد اکرم نے مالی سال 2003-4 ور عابد خاں نے مالی سال 2006-7میں محکمہ اوقاف کی اراضی ٹھیکہ پر لی تھی جس کے ٹھیکہ کی رقم ادا نہیں کی گئی ان کی املاک کو ریونیو ایکٹ کے تحت نیلام کرکے یہ رقم حاصل کی جائے ان دونوں کا تعلق گاؤں منڈیالہ چک نمبر 20آر بی منڈی صفدر آباد سے ہے، محمد اکرم خان اور محمد عابد خان نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ۔