• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید جمشید کے بھائی میت وصول کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ

Junaid Jamsheds Brother Left The Airport To Receive The Body
کراچی سے جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید اپنے بھائی جنید جمشید کی میت لینے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ متیوں کو آج صبح راولپنڈی اور اسلام آباد لے جایا جائے گا ۔

میت کے حصول کے لیے کراچی سے جنید جمشید کے بھائی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی خان کا کہنا ہے کہ جہاز حادثے کا شکار تمام میتوں کو آج صبح ساڑھے 9 سے 10 بجے تک راولپنڈی اور اسلام آباد لے جایا جائے گا ۔

شیر علی خان نے بتایا کہ یہاں لا کر میتوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔
تازہ ترین