• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ:لاشوں کا معائنہ مکمل ،5 کی شناخت

Plane Incident Dead Bodies Inspection Complete Five Were Identified
پی آئی اے کے بدقسمت طیارے میں جاں بحق تمام 47 افراد کی لاشوں کا معائنہ ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں کر لیا گیا۔ جن پانچ مسافروں کی شناخت ہو گئی ان میںگوجرخان کےاحسن غفار، ڈی جی خان کےسمیع اللہ، چترال کے فرہاد عزیز، تکبیر خان اور نواز خان شامل ہیں۔

دیگر افراد کے ڈی این اے کے نمونے پمز اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں لیے جائیں گے۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی خان کا کہنا ہے کہ میتیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے راولپنڈی اور اسلام آباد لے جائی جائیں گی جہاں ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے،ٹیسٹ کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔

عینی شاہدین نے آنکھوں دیکھا حال جیونیوز سے بیان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ طیارہ فضا میں لہرارہا تھا،آبادی پر گرنے لگا تو پائلٹ نے واپس اوپرلے جانے کی کوشش کی تو پہاڑ سے ٹکراگیا۔

چیئرمین پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات میں بین الاقوامی ایجنسیاں بھی شامل ہوں گی۔ طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی۔حادثے کے شکار طیارے کا ایک ماہ پہلے معائنہ کیا گیا تھا، پائلٹ نے ایک انجن خراب ہونے کی اطلاع دی، معلوم نہیں کہ دوسرے انجن سے طیارہ آگے کیوں نہ چل سکا۔ تحقیقات سے ہی پتا چلے گا۔ انسانی غلطی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔
تازہ ترین