• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند،موٹروے لاہورسے پنڈی بھٹیاں تک بند

Motorway Closed From Lahore To Pindi Bhattian Due To Dense Fog
لاہور اورگردونواح میں صبح کےوقت شدید دھند چھائی رہی،جس کے باعث موٹروے کو لاہورسے پنڈی بھٹیاں تک ہر طرح کی ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا۔

دھند اس قدر شدید تھی کہ تھوڑی دورتک کچھ نظر نہیں آ رہا تھا،دھند کےباعث 20سےزائدملکی اورغیرملکی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب کےکئی میدانی علاقوں میں علی الصبح4بجےدھندپڑناشروع ہوئی،7بجےنظرآنےکی حد10میٹررہ گئی ، جس کےباعث موٹروے کولاہور سےپنڈی بھٹیاں تک ہرطرح کی ٹریفک کیلئےبند کر دیا گیا۔

دن میں بھی گاڑیوں کی ہیڈ لائیٹس اور انڈی کیٹرز آن کرناپڑے، لاہورایئرپورٹ پرپروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا،بیرون ملک آنےاورجانےوالی20پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں، دن ساڑھے10بجے نظرآنےکی حد200میٹر ہوئی تو موٹر وے کو ٹریفک کےلئےکھول دیا گیا۔

موٹروے ترجمان نےہدایت کی ہے کہ شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، فوگ لائیٹس لگائیں، گاڑیوں کی رفتار آہستہ اوروائیپرز درست حالت میں رکھیں۔
تازہ ترین