• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Plane Crash Incident Filed In Sc
چترال سے اسلام آبادآنے والی پروازکے حادثے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر میں موقف اختیارکیاگیا کہ فضائی حادثوں کے حوالے سے پی آئی اے کا شمار دنیا کی پہلی 5بدترین ائیرلائنز میں ہوتاہے۔ پاکستان میں سیکڑوں افراد فضائی حادثوں کی نذر ہوچکے ہیں۔

مئی 2016 میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اےٹی آر گراؤنڈ کردیئے تھے ،سول ایوی ایشن اپنے ہی تحریری حکم پر عمل نہ کرواسکی اور سیاسی دباؤپر یہ طیارے دوبارہ اڑنے لگے ، اے ٹی آر اور اے32طیاروں کی خریداری کے معاہدے طلب کیے جائیں ۔

عدالت سے استدعاہے کہ پیسنجر سیفٹی کا ریکارڈ، اے ٹی آر اور اے32طیاروں کی خریداری کے معاہدے طلب کیےجائیں۔ ایڈووکیٹ طیب شاہ کی درخواست میں بابراعوان کووکیل بنایاگیاہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طیاروں کےاسپیئر پارٹس کی بروقت فراہمی سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کیا جائے۔
تازہ ترین