گجرات (نمائندہ جنگ)ضلع کونسل گجرات کے چیئرمین کیلئے ق لیگ کی سمیرا الٰہی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ق لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے مشترکہ امیدواربرائے ضلعی وائس چیئرمین چوہدری محمدحنیف اورشاہد شاہ نے کاغذات جمع کروائے، ن لیگ کی جانب سےضلعی چیئرمین کیلئے ایم این اےچوہدری عابدرضاگروپ کےمحمدعلی تنویر کوٹلہ، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی گروپ کے طاہرالملک جبکہ ضلعی وائس چیئرمین کیلئے شعیب رضا اور چوہدری محمد اعظم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔