پشاور(خصوصی نامہ نگار) پشاور کے شاہ خان نے آزاد کشمیر کے آکاش کو سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں پانچ گیمز سے شکست دیکر29 ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ جیت لی، سابق صوبائی وزیر کھیل و صدر خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، ہزارہ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر وسیم ، جوڈو ایسوسی ایشن کے شاہ فیصل،آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال محمد خان، صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔فائنل کا سکور 64-24 ‘74-36 ‘9-68 ‘43-56 ‘65-1 ‘40-63 ‘30-66 اور 62-42 رہا ۔پشاور میں کھیلے گئے آخری راؤنڈ میں 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔